ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کو ٹیوشن کی ضرورت ہے:راہل گاندھی

مودی حکومت کو ٹیوشن کی ضرورت ہے:راہل گاندھی

Wed, 15 Dec 2021 12:18:29    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے- جمہوریت میں بحث اور اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کیا ہے- انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو ٹیوشن لینے کی ضرورت ہے- راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جمہوریت میں بحث اور اختلاف رائے کی اہمیت پرمودی حکومت کو اس موضوع پرٹیوشن لینے کی ضرورت ہے-راہل گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب اپوزیشن پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں معطل ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر رہی ہے- قابل ذکر ہے کہ 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن مانسون اجلاس کے دوران ’غیر اخلاقی برتاؤ‘ کے لئے راجیہ سبھا میں کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 12 اراکین کو معطل کر دیا گیا تھا- اس اجلاس کی بقیہ مدت ایوان بالا سے معطل کر دی گئی-


Share: